چینی سائنسدانوں نے چند منٹ میں ہڈی جوڑنے والا بون گلو تیار کرلیا 

اس حیاتیاتی چپکنے والے مادے کوبون 2کا نام دیا گیا ہے

14 September 2025
Chinese scientists have developed a bone glue that can connect bones in minutes

ویب ڈیسک:چینی سائنسدانوں نے چند منٹ میں ہڈی جوڑنے والا بون گلو تیار کرلیا ۔

چین میں ماہرین نے اوسٹر سے متاثر ہو کر ایک ایسا انقلابی بون گلو بنایا ہے جو صرف 3سے4منٹ میں ٹوٹی ہوئی ہڈی کو جوڑدیتا ہے یہ گلو ایسے حصوں میں جہاں خون کی روانی زیادہ ہو اور روایتی طریقے مؤثر نہ ہوں اس کو اچھے طریقے سے جوڑتا ہے۔

اس حیاتیاتی چپکنے والے مادے کوبون 2کا نام دیا گیا ہے جو براہِ راست متاثرہ جگہ پر انجیکٹ کیا جاتا ہے، انجیکشن کے بعد ہڈی خود بخود کسی دھاتی امپلانٹ کے بغیر جُڑ جاتی ہے۔

بون 2کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ بایوڈیگریڈیبل ہے یعنی جیسے ہی ہڈی مکمل طور پر جُڑ تی ہے یہ مادہ جسم کے اندر ہی تحلیل ہو جاتا ہے، یوں دوبارہ سرجری کی ضرورت بھی پیش نہیں آتی اور انفیکشن بھی کم ہو تا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گلو بالکل اسی طرح کام کرتا ہے جیسے اوسٹرجو پانی کے اندر انتہائی مشکل ماحول میں بھی سطح سے مضبوطی سے چمٹا رہتا ہے۔

 

>