پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،618پوائنٹس کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

۱۵-ستمبر-۲۰۲۵
Positive trend in Pakistan Stock Exchange, increase of 618 points

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں 100انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی سطح پر بحال ہے،ہنڈرڈانڈیکس618 پوائنٹس کے اضافے سے 155057 کی سطح پر ٹریڈکررہا ہے۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں معاشی اعشاریوں اور عالمی منڈی کا جائزہ لیا جائے گا،گورنر سٹیٹ بینک اجلاس کے بعد نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔

مانیٹری پالیسی میں فی الوقت شرحِ سود11فیصد ہے ،ماہرین کی اکثریت شرحِ سود کے فیصلے کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کی پیش گوئی کر رہی ہے۔