پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان،810پوائنٹس کا اضافہ


۱۶-ستمبر-۲۰۲۵
Positive trend in Pakistan Stock Exchange, increase of 810 points

ایک نیوز:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں100انڈیکس 810 پوائنٹس کے اضافے سے 156194 بلند تر ین سطح پر ٹریڈکر رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دن 100انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 55ہزار 602 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی جبکہ کم ترین سطح 1لاکھ 54ہزار 486 پوائنٹس رہی ۔

سٹاک مارکیٹ میں 32 ارب 72 کروڑ روپے مالیت کے 85 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے ،481کمپنیوں میں سے 242 میں تیزی اور 205 میں منفی رجحان رہا۔