پنجاب میں مون سون کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ 

ابھی تک ڈینگی کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی

۱۷-ستمبر-۲۰۲۵
Increase in dengue cases due to monsoon in Punjab

ایک نیوز:لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون اور سیلاب کے باعث ڈینگی کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں رواں سال881کیسز رپورٹ ہوئے ،رواں سال لاہور میں143، راولپنڈی 375، مری101کیسز رپورٹ ہوئے۔

 لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ 30 روز میں 600 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 29 کیسز رپورٹ ہوئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی 15، لاہور 3، مری ایک کیس رپورٹ ہوا۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اٹک2، بہاولپور چکوال اور ساہیوال میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ، گز شتہ چوبیس گھنٹوں میں قصور میں 2فیصل آباد2اور لودھراں میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

  ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خلیل کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں ،تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ڈینگی سرویلنس کیلئے ہدایات کی جا چکی ہیں ،ابھی تک ڈینگی کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی ۔