ویب ڈیسک:ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
جیولن تھرو کوالیفائنگ ایونٹ،پاکستان کے ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ارشد ندیم 85.28 میٹر کی تھرو پھینک کر فائنل میں پہنچے، ارشد ندیم نے پہلی تھرو 76.99 اور دوسری 74.17میٹرو کی پھینکی تھی۔
ارشد ندیم اپنے گروپ میں تیسرے نمبر پر رہے۔