غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 51فلسطینی شہید

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے

۱۷-ستمبر-۲۰۲۵

ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے تازہ حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صرف غزہ شہر میں 38 فلسطینی شہید ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھوک کی شدت سے مزید 4 فلسطینی شہید ہوئے، بھوک کی شدت اور قحط سے اب تک 146 بچوں سمیت 432 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق غز جنگ میں اب تک65ہزار 062فلسطینی شہید جبکہ 1لاکھ 65ہزار 697 زخمی ہو چکے ہیں۔