ایک نیوز:سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے،یہ معاہدہ اسٹریٹجک شراکت داری کی گہرائی اور دفاعی تعاون کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اس معاہدے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے، پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ میں سعودی عرب کا پارٹنر بن گیا ہے۔