ایک نیوز:سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ جاری ہے۔
سونے کی قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
سونے کی قیمت اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے ہوگئی ،دس گرام سونے کی قیمت میں5ہزار 916 روپے کا اضافہ ہوا۔
دس گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 28 روپے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69 ڈالر کا اضافہ ہوا،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 140 ڈالر کا ہوگیا۔