ایک نیوز:سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر وقار ذکا نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں الیومیناٹی نہیں ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ الومیناٹی ایک خفیہ گروہ کو کہا جاتا ہے جسکے بارے میں مشہور سازشی نظریات پائے جاتے ہیں کہ یہ عالمی طاقتوں کو پسِ پردہ کنٹرول کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیا وقار ذکا کا تعلق الیومناٹی سے ہے؟ پراسرار ویڈیو وائرل
اس کی بنیاد 18ویں صدی میں باویریا میں رکھی گئی تھی، جسکا مقصد اُس وقت روشن خیالی اور علم کی ترویج تھا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ یہ نام پاپ کلچر میں ایک پراسرار اور خوفناک علامت بن گیا۔
جسکے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کے سیاسی، مالی اور سماجی نظاموں پر خفیہ طور پر اثر انداز ہوتا ہے اور ایک (نیا عالمی نظام) قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
وقار ذکا کا مزید کہنا تھا کہ سائنس کی مدد سےترقی اور ٹیکنالوجی کا استعمال الیومیناٹی نہیں ہوتا ،اللہ نے ہمیں مسلمان بنایا ہے اور وہ الیومیناٹی نہیں ہیں،اللہ اور آخری نبی ﷺ کے ماننے والے ہیںجن لوگو ں کے سوشل میڈیا پر ویوز نہیں آتے ہو ایسے کام کرتے ہیں۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اللہ نے انسان کو عقل دی ہے کہ اب اس کا کام ہے کہ اس نے اچھائی اپنانی ہے یا برائی،سائنس کی ترقی انسانی دریافت ہے ،انسان کو شعور ہونا چاہیے کہ اس نے کسی بھی اللہ کی بنائی ہوئی چیز کو کس طرح استعمال کرنا ہے۔