ایک نیوز:قطرکے دارالحکومت دوحہ میں پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا،دوسرا دور کل پھر دوحہ میں ہو گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق فریقین کی طرف سے امن معاہدے کےلیے کوششیں جاری ہیں، مذاکرات کا محور افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا خاتمہ ہے، پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی پر بھی بات چیت جاری ہے، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، مطالبہ کیاگیاہے کہ افغانستان عالمی برادری سے کیےوعدوں کی پاسداری کرے، پاکستان نےزور دیا ہے کہ افغانستان جائز سکیورٹی خدشات دور کرے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج ٹی ٹی پی اور فتنہ الہندوستان بی ایل اے سمیت دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کاکہناہےکہ فریقین اگر کسی معاہدے پر پہنچتے ہیں تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائےگا، مذاکرات کے نکات فائنل ہونے کے بعد باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، پاکستان نے مذاکرات کیلئے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے، مذاکرات کی میزبانی قطری انٹیلی جنس چیف عبداللہ بن محمد الخلیفہ کررہے ہیں۔
پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف وفد کی سربراہی کررہے ہیں، افغانستان کی طرف سے وزیر دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کررہے ہیں، پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کی دراندازی پرافغان حکام سے بات کررہا ہے، افغان انٹیلی جنس چیف عبدالحق وثیق بھی افغان وفد میں شامل ہیں، پاکستانی سکیورٹی حکام بھی وزیر دفاع کی معاونت کررہے ہیں۔