ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت پاکستانی اداکار ہارون شاہد نے انکشاف کیا کہ میرا نکاح مکمل ہونے میں تقریباً 2 گھنٹے لگ گئے تھے۔
حال ہی میں ہارون شاہد نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ انکےنکاح مکمل ہونے میں دو گھنٹے لگے تھے، ہا ر و ن شاہد نے نکاح میں تاخیر پر بات کرتے ہوئے دلچسپ قصہ سنایا اور کہا کہ میرے سسرال والے پشتو بولنے والے ہیں اور میں پنجابی بیگ گراؤنڈ سے ہوں تو ثقافتی اختلافات ہوگئے تھے، جسے دور کرنے میں کوئی 2 گھنٹے لگ گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جب نکاح کے لیے گئے تو حق مہر سے متعلق غلط فہمی ہوگئی تھی، ہم نے نکاح نامے میں وہی حق مہر درج کیا تھا جو عام طور پر پنجابی خاندانوں میں ہوتا ہے مگر اس پر کچھ اختلافات سامنے آیا اور اسی دن انہیں پتا چلا کہ صوبوں کے لحاظ سے حق مہر میں بھی فرق ہوتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت تو یہ چیز بہت بری لگی تھی لیکن ہم آج بھی اس واقعے کو یاد کرکے ہنستے ہیں۔