ایک نیوز:نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں 90لاکھ کی رشوت سکینڈل نے ہلچل مچا دی،بڑے بڑے افسران پھنس گئے,ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز پر 5لاکھ روپے رشوت لینے کاالزام ہے، سابق تفتیشی افسر شعیب ریاض نے ریلیف کے نام پر 60لاکھ روپے ہڑپ کیے، جبکہ 30لاکھ روپے رشوت جوڈیشنل ریمانڈ کیلئے وصول کی گئی،سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا انفلوئنسر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے وکیل فیاض رامے نے ایک نیوز کے مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے بتایاکہا سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز پر سامنے آنیوالی ایف آئی آر میں 90لاکھ روپے کا الزام عائد ہے، جس میں 30 لاکھ روپے ڈکی بھائی کو جوڈیشل کرانے اور 60لاکھ روپے انکی اہلیہ عروب جتوئی کی ضمانت یا مقدمے سے خارج کرانے کیلئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کل عدالت نے سابق ایڈیشل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کا تین روزہ ریمانڈ دے دیا ہے،90لاکھ کی حد تک ان سے ریکوری بھی کی جائے گی،جس بنا پر ان پر الزام لگے ہیں انہیں سات سال کی سزا یا ہوسکتی ہے۔
صرف ڈکی ہی کیوں؟
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے علاوہ سسٹرالوجی ، جنت مرزا، متھرا، رجب بٹ ہیں جن کو نوٹس بھیجے گئے ہیں، جبکہ سسٹرالوجی کے شوہراریب کے دوماہ قبل عدالت سے اریسٹ وارنٹ بھی لیے گئے اور بعد میں چھاپے مارے جانے کی رپورٹ پیش کی گئی اور کہا گیا کہ وہ روپوش ہیں، جبکہ وہ پاکستان میں ہیں اور باقاعدہ ولوگنگ بھی کررہے ہیں، لہٰذا یہ چیزیں بھی بتاتی ہیں کہ ان کے معاملات کسی سے سیٹ ہوگئے ہوں اور انہیں تنگ نہ کیا جارہا ہو،اور دیگر افراد کو بھی نوٹس بھیج کر صرف خانہ پری کی جارہی ہو۔
انہوں نےبتایا کہ ڈکی بھائی سے منسلک تمام افراد چاہے ان کا سٹاف ہویا گھر کا کوئی ممبر ہو،جبکہ ان کے موجودہ مینجر سبحان جو گلڈ میڈلسٹ ہیں ان کو بھی گرفتار کیا گیا اور 9روز تک ریمانڈ لیا گیا ،اس دوران کوئی چیز ریکور نہیں ہوئی۔
ڈکی بھائی کو ریلیف ملے گا؟:
وکیل فیاض رامے نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے 22روزہ ریمانڈ میں کوئی چیز سامنے نہیں آئی، جس میں ڈکی کی جانب سے کہاگیا کہ میں اداروں کو متفق کرنے کیلئے تیارہوں لیکن کورٹ ریمانڈ نہیں دے رہی تھی،کیونکہ ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت ہونا لازمی ہے۔
ان کا مزید کہناتھا کہ اس کیس کے میڈیا پر واضح ہونے کے باعث اور ڈکی بھائی کے بڑے یوٹیوبر ہونے کی وجہ سے عدالت نے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا ،اب ہائیکورٹ میں ان کی بیل اپلائی کی جائے گی ،جہاں سے سعدالرحمان کی ضمانت ہوجائے گی۔
وکیل فیاض رامے نے کہاکہ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز پر رشوت لینے کے شواہد موجود ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج مومود ہیں، چیک وصول کرنے کے بھی ثبوت ہیں، جبکہ سابق افسر کے تھرڈ پرسن نے شیخوپورہ انٹرچینج سے پیسے لے کرآیا اس کی ویڈیوموجود ہےجبکہ سی ڈی آر بھی میچ ہے،ایف آئی آر نے چودھری سرفراز کو گرفتار کرنے سے پہلے انویسٹی گیٹ کرنے سے پہلے تحقیق کی پھر ایف آئی آر دی گئی۔
ڈکی بھائی کے فینز کیلئے اچھی خبر:
سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے وکیل فیاض رامے بتایا کہ ڈکی بھائی کی ہائیکورٹ میں ضمانت کیلئے کل اپلائی کیا جائے گا،امید ہے کہ جلد انہیں ضمانت مل جائے گی۔
ڈکی بھائی کو کیاکیا سہولیات میسر ہیں؟:
فیاض رامے نے بتایا کہ ہمیں بی کیٹگری کی جیل نہیں مل سکی ، جبکہ وہ اہل بھی تھے، لیکن فیزیکل ریمانڈ سے بہت بہترہیں، کیونکہ یہاں ٹارچر یا ذہنی دباؤ والی چیزیں نہیں ہیں، نہ ہی کسی انویسٹی گیشن کے سوالات کے جواب دینے ہوتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈکی بھائی کو ہفتے میں دو بار گھر کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے، اور فیملی سے ملاقات بھی ہوتی ہے، ٹیلی فونک رابطے کی سہولت بھی انہیں میسر ہے۔