ایک نیوز:گزشتہ روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، 1ہزار روپے کی کمی سے فی تولہ سونا 4لاکھ18ہزار 862 روپے پرآگیا۔
دس گرام سونےکی قیمت857روپے کی کمی سے3لاکھ59 ہزار 106روپے ہوگئی ،عالمی مارکیٹ میں10 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا3965 ڈالر پرآگیا ۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 5034روپے پر مستحکم ہے،10گرام چاندی کی قیمت 4315 روپے پر برقرار ہے،عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس چاندی 47.72 ڈالر پر مستحکم رہی ۔
گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا تھا،فی تولہ سونا اضافے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے کا ہوگیا تھا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار کا اضافہ ہوا، دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگی تھی۔