ویب ڈیسک:گلوکار عاصم اظہر نے نیا نام اور اپنا پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے یہ اعلان ایک سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک ویڈیو میں کیا۔
نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کوبتایا کہ اب تک سب عاصم اظہر کو جانتے تھے اب ’عاصم علی‘ کو بھی جانیں گے۔
عاصم اظہر نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج اپنی 29ویں سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں، اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔
on my 29th birthday today, i want to introduce you to someone special. Ab tak Asim Azhar ko jaante thay, ab Asim Ali se milne ki baari hai. My truest & realist form. Finally yours soon.
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 29, 2025
my 1st independent album / ASIM ALI / 24.NOV.2025
thank u for all the pyar & duayen.
love… pic.twitter.com/zbNrtXhzKh
میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘
ویڈیو میں عاصم اظہر کی والدہ کو بھی عاصم علی کے بارے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں عاصم اظہر کی بچپن سے جوانی تک کی کئی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
گلوکار نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کا پہلا آزادالبم ’ASIM ALI‘ کے عنوان سےریلیز کیا جائے گا۔