پاکستان کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی پوزیشن رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے سے 14،471.6 ملین ڈالر ہو گئے

30 October 2025

ایک نیوز:اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے ملک کے زر مبادلہ کے سیال ذخائر کی پوزیشن رپورٹ جاری کردی گئی۔

زرمبادلہ ذخائر کی تفصیلات یہ ہیں:

الف۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں زر مبادلہ ذخائر: 14،471.6 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

ب۔کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائر: 5،216.0 ملین ڈالر کی گئی۔

ج۔زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر: 19،687.6 ملین ڈالرریکارڈ کی گئی۔

واضح رہےکہ پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 24 اکتوبر 2025ء کو 19،687.6 ملین ڈالر تھے۔

24 اکتوبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ملین ڈالر اضافے سے 14،471.6 ملین ڈالر ہو گئے۔

>