ایک نیوز:اوگراکی جانب سے ماہ نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کیلئے فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے،ایل پی جی کے گھریلو سلنڈرکی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی،گھریلو صارفین کے لیے فی سلنڈرکی نئی قیمت 2،378 روپے 89 پیسے مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
واضح رہےکہ رواں ماہ اکتوبر کیلئے فی سلنڈر کی قیمت 2،448 روپے 33 پیسے مقرر تھی۔