سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

فی تولہ سونا 4لاکھ22ہزار562 روپے پرآگیا

01 November 2025

ایک نیوز:سونے کی قیمت میں ایک ہزار 600روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 1600روپےکی کمی سے فی تولہ سونا 4لاکھ22ہزار562 روپے پرآگیا،10گرام سونےکی قیمت1372 روپےکی کمی سے3لاکھ62 ہزار 178روپے ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں16ڈالرکی سے فی اونس سونا 4002ڈالر پرآگیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 65روپے بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت5ہزار 127 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام چاندی کی قیمت56 روپے کی کمی سے4ہزار 395روپے پر پہنچ گئی ،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی48.65ڈالر ہوگئی  ہے۔

>