سونا پھر مہنگا ہوگیا،نئی قیمت کیا؟جانئے!

سونے کی نئی قیمت 4لاکھ23ہزار862 روپے فی تولہ پر پہنچ  گئی

03 November 2025

ایک نیوز:سونے کی قیمت میں ایک ہزار 300روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی نئی قیمت 1300روپے اضافے کے بعد 4لاکھ23ہزار862 روپے فی تولہ پر پہنچ  گئی۔

10گرام سونا 1ہزار 115 روپےکے اضافے سے3لاکھ63 ہزار 393روپے پر پہنچ گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں13ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4015ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 15روپےکا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 5ہزار 152روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔

10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافےسے4417روپے ہوگئی ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی48.90ڈالرپر پہنچ چکی ہے۔

>