ایک نیوز:اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی ،ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔
ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔
شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔
دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔
مرغی کی قیمت شہری علاقوں میں 21.52 فیصد اور دیہی علاقوں میں 21.42 فیصد کم ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد،جبکہ دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی۔
جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔