ایک نیوز:کاروباری ہفتے کےپہلےروز تیزی رہی دوران ٹریڈنگ1386 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہنڈرڈانڈیکس2 حدیں عبور کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1ہزار 386پوائنٹس اضافے سے 1لاکھ63ہزار18 پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر486کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار 262کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 176کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
واضح رہےکہ جمعہ کومارکیٹ161،631پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا ، کاروبارکے اختتام پرڈالر 280روپے 91پیسے سے کم ہوکر 280روپے90پیسے پر بند ہوا۔