بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے

04 November 2025
Blue Economy will prove to be a game changer for Pakistani economy: Finance Minister Muhammad Aurangzeb

ایک نیوز:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بلیو اکانومی پاکستانی معیشت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی،بلیو اکانومی ریفلی ایک بلین تک پہنچ چکی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی فوڈز ایکسپورٹ نمبر 500ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے،پاکستانی معیشت درست سمت پرگامزن ہے،حکومت معیشت میں بنیادی اصلاحات کےایجنڈے پرعمل کر رہی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے،افراط زراورپالیسی ریٹ میں بڑی کمی ہوئی،بنیادی اصلاحات مستحکم ترقی کیلئےناگزیر ہیں، تجارت اورمعیشت کےاستحکام کیلئےدوست ممالک کاتعاون حاصل ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تین گلوبل ریٹنگ ایجنسی نےپاکستان کےمعاشی اقدامات کی تعریف کی، کراچی،گوادراوربن قاسم کی بندرگاہوں کوجدید بنانےکیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں،میری ٹائم وزارت میں بہتری لا رہے ہیں۔

>