امریکی سینئر اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں 

ڈایان لیڈ نے فنی سفر میں متعدد یادگار کردار ادا کیے

04 November 2025
Veteran American actress Diane Leed dies at 89

ویب ڈیسک:امریکی فلم انڈسٹری کی سینئر اور باصلاحیت اداکارہ ڈایان لیڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ 

اداکارہ کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہےکہ ڈایان لیڈ کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر انتقال کر گئیں۔

ڈایان لیڈ نے سات دہائیوں پر مشتمل شاندار فنی سفر میں متعدد یادگار کردار ادا کیے، وہ فلموں "ایلِس ڈز نٹ لِو ہئیر اینی مور" "وائلڈ ایٹ ہارٹ" اور "ریمبلنگ روز" میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔

سال 1991یں ڈایان لیڈ اور ان کی بیٹی لورا ڈرن دونوں کو فلم "ریمبلنگ روز" کے لیے آسکر ایوارڈ میں ایک ساتھ نامزد کیا گیا، یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی اور واحد ماں بیٹی کی جوڑی تھیں۔ 

اپنی والدہ کے انتقال پر لورا ڈرن نے انہیں "سب سے بہادر، خوبصورت اور غیر معمولی فنکارہ" قرار دیا ہے ۔

ڈایان لیڈ کی وفات پر ہالی ووڈ کے مختلف اداکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

>