کوڈ آف کنڈکٹ  کی خلاف ورزی، قومی کرکٹر حارث رؤف پر پابندی عائد

حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے

04 November 2025

ایک نیوز:آئی سی سی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں سنا دی۔

آئی سی سی کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ، سوریا کمار یادو کو دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دے دیے گئے۔

قومی کرکٹر حارث رؤف کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو میچوں کی پابندی عائد کردی گئی ، حارث رؤف 6 نومبر کو شیڈول جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کو دستیاب نہیں  ہوں گے۔

آئی سی سی کا کہناہےکہ حارث رؤف پر 2سال کے دوران 4 ڈی میرٹ پوائنٹ دیئے جانے پر دو میچوں کی پابندی عائد کی گئی، حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

>