ایسا سسٹم ہو کہ عسکری ،سیاسی قیادت ملکر ملک کی خدمت کرے،رانا ثناءاللہ

آرٹیکل243 خصوصی طور پر عام فورسز سے متعلق ہے

04 November 2025

ایک نیوز:مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ  نے کہاہےکہ ہمیشہ کیلئے ایسا سسٹم ہو کہ عسکری ،سیاسی قیادت ملکر ملک کی خدمت کرے۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر وزیراعظم سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ایک نیوز کے پروگرام (ایک پیج )میں گفتگو  کرتے ہوئے کہاہےکہ جاتی امرا میٹنگ میں پنجاب کے ایشوز سے متعلق بات ہوئی ، میٹنگ میں آئینی ترمیم سے متعلق کوئی بات نہیں ہو ئی،پیپلز پارٹی ہماری اتحادی پارٹی ہے،ایوانوں میں آئینی ترمیم پر تمام ممبر زکو اظہار خیال کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہابنیادی طور پر کسی بھی اصول کے اوپر اتفاق رائے ہوتا ہے، این ایف سی پروموٹ کرتا ہے کہ آپ آبادی بڑھائیں، ایجوکیشن سسٹم کی تباہی سے متعلق کوئی ہے جسے انکار ہے، ایجوکیشن کا کوئی نصاب ہے کہیں کچھ اور کہیں کچھ پڑھایا جا رہا ہے،مدرسے کوئی اور طرح کی قوم تیار کر رہے ہیں،اردو اور انگلش مکس ہے۔

مشیر وزیراعظم  نے بتایا کہ آرٹیکل243 خصوصی طور پر عام فورسز سے متعلق ہے، ہمارے دشمن چاروں اطراف ان چیزوں کو تباہ کرنے کیلئے بیٹھے ہیں،سب نے مل کرکام کرنا ہے،سارے صوبے پاکستان ہیں،سب نے مل کر پاکستان کو چلانا ہے،کشمیر کے اوپر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، 78سال بعد آپ کو پوری دنیا میں عزت ملی ،آپ سرفراز ہوئے ہیں ،پاکستان کو پوری دنیا نے ایٹمی وقت مانا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہاکہ ہمیشہ کیلئے ایسا سسٹم ہو کہ عسکری ،سیاسی قیادت ملکر ملک کی خدمت کرے، چیف الیکشن کمشنرکی تعیناتی بالکل یک طرفہ نہیں ہونی چاہئے ، الیکشن بالکل فری اینڈ فیئر ہونے چاہیں، جب میں جیت جاؤں تو فری اینڈ فیئر،آپ جیت جائیں تو دھاندلی ہے۔

>