پہلا ون ڈے:پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے 49.4 اوورز میں ہدف آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا

04 November 2025

ایک نیوز:پہلے ون ڈے میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2وکٹوں سے ہرا دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں پر 263 رنز سکور کیے،کوانٹن ڈی کوک نے63،پریٹوریس نے57،میتھیوبریزکےنے42رنزبنائے۔

نسیم شاہ اورابراراحمد نے3،3،صائم ایوب نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے 49.4 اوورز میں ہدف آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا،سلمان آغا نے 62 اور رضوان نے 55، فخر زمان نے 45، صائم ایوب نے 39 اور حسین طلعت نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہےکہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے،سیریز کا دوسرا میچ جمعرات کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔

>