الیکشن لڑکر پاکستان کا وزیراعظم بننا چاہتاہوں:وقار ذکا

2029میں الیکشن ضرور لڑنا ہے اور وزیراعظم بننا ہے

05 November 2025
I want to contest elections and become the Prime Minister of Pakistan: Waqar Zaka

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا انفلوئنسروقار ذکا کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے وزیرِاعظم بننا چاہتے ہیں اور ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کے پلیٹ فارم سے5سال بعد انتخابات میں حصہ لے کر پارلیمنٹ تک پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ2029میں الیکشن ضرور لڑنا ہے اور وزیراعظم بننا ہے ورنہ اپوزیشن میں بیٹھیں گے، ا ن کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی جماعت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سابق رہنماؤں اور کارکنوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان میں شامل ہوں کیونکہ ان کی جماعت کا مقصد مثبت سیاست کو فروغ دینا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاسی جماعت کا ایک ہی مقصد ہے کہ نہ ہم نے کسی کی برائی کرنی ہے، نہ جگت بازی کرنی ہے اور ثابت کرنا ہے کہ ٹیکس کے پیسوں سےٹی وی پر بیٹھ کر جگت بازی نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے کا کام پالیسی بنانا ہے سڑک بنانا نہیں تو جتنے بھی نوجوان ہیں انہیں اس جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

>