ایک نیوز:حکومت نے ممنوعہ خام مال سے دوا سازی کی روک تھام کیلئے فارما کمپنیز پر خام مال استعمال سے قبل ٹیسٹنگ کرانے کی پابندی عائد کر دی ۔
ڈریپ نے ممنوعہ خام مال استعمال روکنے کیلئے انتباہی مراسلہ جاری کر دیا، ڈریپ نے ادویات، ہیلتھ پراڈکٹس ساز کمپنیوں کو انتباہی مراسلہ بھجوا دیا ۔
ڈریپ نے صوبائی دفاتر اور ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز کو ایڈوائزری ارسال کر دی، ڈریپ نے پی پی ایم اے، پی پی بی، کیمسٹ و ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کو مراسلہ بھیج دیا،ڈریپ کی دوا سازی میں ای جی، ڈی ای جی کی ملاوٹ روکنے کی واضح ہدایات کی ہیں۔
ڈریپ کا کہنا ہےکہ دوا سازی میں ڈائی ایتھیلین گلائیکول، ای جی کا استعمال ممنوع ہے،فارما انڈسٹری گلیسرین، سوربیٹول، پی جی کو بطور خام مال استعمال کرتی ہے، گلیسرین، سوربیٹول، پی جی سے ادو یا ت ، ہیلتھ پراڈکٹس تیار ہوتی ہیں،موسم سرما میں کف سیرپ،ساشے، شربت سازی و طلب بڑھتی ہے۔
فارما کمپنیاں گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں،فارما کمپنیز معیاری خام مال کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں ،فارما انڈسٹری دواسازی میں معیاری خام کا استعمال یقینی بنائے ، فارما کمپنیز گلیسیرین، سوربیٹول ، پروپائلین گلائیکول کا معیار برقرار رکھیں۔
کمپنیز سوربیٹول، گلائسرین، پروپلین گلائیکول مستند، رجسٹرڈسپلائرز سے لیں،فروخت کنندہ کا انتخاب گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز و قواعد کے تحت ہو،فارما انڈسٹری کو خام مال کی سکریننگ بارے خبردار کیا جاتا ہے۔
نان پری ٹیسٹڈ خام مال کی وجہ سے غیر معیاری ادویات مارکیٹ میں آتی ہیں، فارما کمپنیز پروڈکشن سے قبل خام مال کی سکریننگ یقینی بنائیں، دواساز کمپنیز پروپیلین گلائیکول، گلیسرین، سوربیٹول کی سکریننگ کریں۔
انڈسٹری خام مال میں ای جی، ڈی ای جی مقدار کی ٹیسٹنگ یقینی بنائے، فارما کمپنیز پراڈکٹس میں ای جی ، ڈی ای جی کی مقدار ٹیسٹ کریں،فارما کمپنیز تیارشدہ ادویات کی سپلائی سے قبل سکریننگ کریں، کمپنیز ای جی، ڈی ای جی کی مقدار پر رپورٹس جمع کرانے کی پابند ہیں، ممنوعہ اجزا سے پاک خام مال کی دستیابی اولین ترجیح ہے۔