ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کی دھمکی،مقدمہ درج

ڈیڑھ کروڑ تاوان دیں ورنہ نازیبا ویڈیو وائرل کر دیں گے

05 November 2025

ویب ڈیسک:معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن پھر مشکل میں  پھنس گئے،تھانہ رائے ونڈ میں خلیل الرحمٰن قمر کی مدعیت میں درج مقدمہ سامنے آگیا۔

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو نازیبا ویڈیو وائرل کی دھمکی دی گئی ہے، رائیونڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم کالر نے خلیل الرحمٰن قمر کے فون پر کالز اور میسج کیا،ڈیڑھ کروڑ تاوان دیں ورنہ نازیبا ویڈیو وائرل کر دیں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ کالر نے فون اور میسج کر کے تاوان مانگا،آمنہ عروج کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

انہوں نے بتایا کہ  بھتہ خوری کی بار بار کالز اور میسجز کئے گئے، تاوان نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

>