ویب ڈیسک:سینئر اداکارہ نائمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ادیب اور ڈرامہ و افسانہ نگار مرحوم اشفا ق احمد رشتے میں ان کے ماموں لگتے تھے۔
اداکارہ نائمہ خان حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ افسانہ نگار اشفاق احمد رشتے میں میرے ماموں لگتے تھے، وہ میری والدہ کے کزن تھے، میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے اشفاق احمد سے شوبز میں آنے کا کہنا تو ان کا کہنا تھا کہ میرا بھیجا ہوا توکچرا بھی رکھ لیا جائے گا لیکن اس طرح تم پر سفارشی کا لیبل لگ جائے گا۔
اداکاری اپنے بل بوتے پر کرنا میرے نام کا استعمال کرکے اداکاری مت کرنا، جب تمہارا اس انڈسٹری میں کوئی مقام بن جائے اس دن بتانا میں اشفاق احمد کی بھانجی ہوں۔