ٹک ٹاکر علینہ عامر نے بابر اعظم کو شادی سے متعلق کیا مشورہ دیا؟


11 November 2025
What advice did TikToker Alina Amir give to Babar Azam regarding marriage?

 ٹک ٹاکر علینہ عامر بابر اعظم کو شادی سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں جب اچھا انسان مل جائے تو شادی کرلینی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ شادی کیلئے ٹھیک وقت کا انتخاب کرنا ضروری ہے،علينہ کا کہنا تھاکہ اگر بابر اعظم کو کوئی اچھا انسان مل گیا ہےتو انہیں شادی کرلینی چاہیے اور ہر کسی کو اس طرح کرنا چاہیے کیونکہ شادی کا کوئی وقت مقرر نہیں ہے۔

علینہ عامر نے قومی ٹیم کے پسندیدہ کھلاڑی کے سوال پر صائم ایوب کی تعریف کی اور کہا کہ وہ سکور کر ر ہے ہیں، مگر کبھی صفر پر آؤٹ ہوتے تو کبھی 100 رنز بناتے ہیں۔ 

علينہ عامرنے کہا کہ ٹیم میں اور بھی کھلاڑی اچھا کھیل رہے ہیں اور یہ سب کچھ کارکردگی پر محدودہے۔

>