محمود اچکزئی کی سپیکر قومی اسمبلی کی توہین اور بدتمیزی کی کوشش

بیرسٹر گوہر ،علی محمد خان عامر ڈوگر سمیت کئی رہنماؤں نے مخالفت کی

11 November 2025

ایک نیوز:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی توہین اور بدتمیزی کی کوشش ،سپیکر کو زبردستی چیئر سے اتارنے منصوبہ بنایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق  محمود خان اچکزئی نے آج اپوزیشن لابی میں سپیکر کو دوران اجلاس کرسی سے زبردستی اتارنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کاکہناہےکہ محمود اچکزئی نے کہاکہ  اگر ہمیں اپنا حق لینا ہے تو یہ سب کرنا پڑے گا ،ابھی سب چلتے ہیں اور اسے زبردستی کرسی سے اتارتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر ،علی محمد خان عامر ڈوگر سمیت کئی رہنماؤں نے مخالفت کی، بعض اراکین نے مؤقف دیا کہ سپیکر کی کرسی پر حملہ پارلیمان اور جمہوریت پر حملہ ہوگا۔

بیرسٹر گوہرنے کہاکہ یہ سب کرکے ہم پارلیمنٹ کے دروازے خود پر بند کریں گے، اراکین کی مخالفت پر محمود اچکزئی خاموش ہوگئے۔

ایک نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر سپیکر نے کہاکہ مجھے اپنا دفاع کرنا آتا ہے ،یہ اس قسم کی اوچھی حرکتیں کرکے اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔

سپیکر  نے استفسار کرتے ہوئے کہاکہ اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نہیں بنایا تو وہ سب کریں گے؟۔

انہوں نے کہامیں نے ہمیشہ جمہوری انداز میں ایوان کو چلایا اور آئین و قانون کی پاسداری کی،ایسی کسی بھی حرکت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

>