اداکار دھرمیندر ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال سے ڈسچارج  

اب دھرمیندر کا علاج  ان کے گھر پر ہی کیا جائے گا

12 November 2025
Actor Dharmendra discharged from Mumbai's Breach Candy Hospital

ویب ڈیسک:بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکار دھرمیندر کے ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کے اہلخانہ نے انہیں گھر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آج صبح 7بجے کے قریب ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

ڈاکٹر پریت صمدانی کا کہنا ہے کہ اب دھرمیندر کا علاج  ان کے گھر پر ہی کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں  انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور  نیوز 18 سمیت  ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی جسے  ان کے اہلخانہ نے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

>