پی ایس ای میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا

انٹربنک میں ڈالر 4پیسے سستا ہوگیا

14 November 2025

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا ، مارکیٹ 1لاکھ61ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1277پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، کاروبار ی کے اختتام پر 100انڈیکس 161،935 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیس 162،118پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا،آج 23ارب روپے مالیت کے 23کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

بازار میں مجموعی طور پر 479کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا،275کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 155میں کمی ہوئی۔

واضح رہےکہ گذشتہ روز انڈیکس100انڈیکس 160,657پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب  انٹربنک میں ڈالر 4پیسے سستا ہوگیا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 280روپے 76پیسے سے کم ہوکر 280روپے 72پیسے پر بند ہوا۔

>