ایک نیوز:ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا، کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے تک ہوگئی، کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی 229 روپے فی کلو چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔
پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 195روپے تک ہے، راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190روپے ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 2 روپے ایک پیسے کمی ہوئی، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185 روپے 47 پیسے پر آگئی۔
خیال رہےکہ گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 187 روپے 48 پیسے تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132روپے 24 پیسے تھی۔