سری نگر:پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا ،9 افراد ہلاک 

عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے

15 November 2025
Srinagar: Blast in police station compound, 9 killed

ویب ڈیسک:مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا جسکے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 13زخمی گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔

رپورٹس کے مطابق عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، حکام کیجانب سے دھما کے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی دھماکے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصا ن ہوا تھا۔

 نئی دہلی کار دھماکا لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، بھا ر تی حکام واقعے میں 12 افراد کی ہلاکتوں اور کم از کم 20 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

>