مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


15 November 2025
Gold price drops by thousands of rupees after continuous increase

ایک نیوز: سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے،فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کی کمی ہوگئی۔

فی تولہ سونا کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونے کی قیمت میں 7ہزار 799 روپے کی کمی ہوئی ۔

دس گرام سونا 3 لاکھ 69 ہزار 223روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 91 ڈالر کی کمی عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 83ڈالر کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ جمعرات کو سونے کی قیمت میں 8300 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی،دس گرام سونے کی قیمت 7116 روپے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی تھی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 83 ڈالرز کے بڑے اضافے سے 4207 ڈالرز فی اونس ہوگئی تھی، چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے اضافے سے 5662 روہے ہوگئی تھی۔

>