تصویر لو، بدتمیزی مت کرو، بائے بولنے پر جیا بچن پاپا رازی پر شديد برہم ہو گئیں،حال ہی میں جیا بچن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں انہیں فوٹوگرافرز سے الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن نے پاپارازی کو ڈانٹ ديا۔
— News Algebra (@NewsAlgebraIND) November 16, 2025
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیا بچن گزر رہي ہیں کہ آواز آتی ہے بائے میم، جس پر اداکارہ رکتی ہیں اور فوٹوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہيںکہ آپ لوگ تصویر لیں، بدتمیزی مت کریں۔
جیا بچن نے مزید کہا چپ رہو، منہ بند رکھو، اوپر سے تبصرے کرتے رہتے ہو۔
بھارتی سیاستدان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔