عاطف اسلم پر دلجیت دوسانجھ کے ڈانس کی نقل کا الزام

عاطف اسلم عام طور پر اپنے کنسرٹس میں زیادہ ڈانس نہیں کرتے

20 November 2025
Atif Aslam accused of copying Diljit Dosanjh's dance

انڈین گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنے کنسرٹس میں پرجوش پنجابی رقص سے مشہور ہیں،پاکستانی موسیقی کے معروف گلوکار عاطف اسلم اس بار اپنے گانے نہیں بلکہ ڈانس کے انداز کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

حال ہی میں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران اعاطف اسلم کی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سٹیج پر پرجوش انداز میں رقص کرتے دکھائی دیےگئے۔

عاطف اسلم عام طور پر اپنے کنسرٹس میں زیادہ ڈانس نہیں کرتے لیکن اس تازہ پرفارمنس میں انہوں نے سٹیج پر منفرد انداز اپنایا۔

شائقین نے اس ویڈیو کو دیکھ کر ان پر الزام لگایا کہ عاطف اسلم نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے رقص کو کاپی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کا مختلف ردعمل ديکھائي ديا ہے بعض نے عاطف اسلم کے ڈانس پر تنقيد کرتے  ہوئے کہا کہ انہیں لوگ بغیر ڈانس کے بھی سنتے ہیںجبکہ کچھ نے یہ نشاندہی کی کہ انہوں نے دلجیت دوسانجھ کے مشہور بھنگڑے کے انداز کی نقل کرنے کی کوشش کی۔

دلجیت دوسانجھ اپنے کنسرٹس میں پرجوش پنجابی رقص کے لیے مشہور ہیںاور شائقین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے تازہ کنسرٹ میں کچھ اسی انداز کی جھلک نظر آئی ہے ۔

>