لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی

ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے

24 November 2025
Lahore High Court: YouTuber Dicky Bhai granted bail after arrest

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس شہرام سرور نے کی۔

ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ نے دلائل دیے، عدالت نے جوئے ایپ پرموشن کیس میں سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزم کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی،ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔

یوٹیوبر کے خلاف مقدمہ ریاست کی جانب سے این سی سی آئی اے لاہور کے ذریعے درج کیا گیا، جس میں ان پر الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپامنگ) اور 26 (اسپوفنگ) کے علاوہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعات بی-294 (تجارتی مقاصد کے لیے انعام کی پیشکش) اور 420 (دھوکہ دہی اور جائیداد کی فراہمی کے لیے بدنیتی سے عمل کرنا) شامل ہیں۔

 

 

>