ایک نیوز:اوگرا کی جانب سے 2025-26 کے لیے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کی اوسط مقررہ قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کی قیمت میں 8فیصد،سوئی نادرن کی قیمت میں 3 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایس این جی پی ایل کی اوسط قیمت 3 فیصد کمی کے بعد 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ایس ایس جی سی ایل کی اوسط قیمت 8 فیصد کمی کے بعد 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے کہاہےکہ گیس کمپنیوں کے اخراجات اور آمدن کو بہتر بنا کر طلب کا از سر نو تعین کیا، پی ایل ایل کے مؤخر شدہ کارگو کا اثر صارفین کے فائدے میں شامل کیا گیا،ایس این جی پی ایل کے 13,565 ملین اور ایس ایس جی سی ایل کے 47,315 ملین روپے ایڈجسٹ کر دیئے۔
اوگرا کہنا ہےکہ کیٹیگری وار گیس قیمتوں کے لیے وفاقی حکومت سے مشاورت طلب کی گئی، نئی قیمتوں کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اس وقت تک موجودہ کیٹیگری وار گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔