اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافےکی منظوری  دے دی

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی ہے

24 November 2025

ایک نیوز:اوگرا نے مجموعی طور پرگیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافےکی منظوری دی ہے ، اوگرا نے کمپنیوں کو سابقہ شارٹ فال کے 60ارب 88 کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی۔

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی ہے،رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے گیس118 روپے47 پیسےفی ایم ایم بی ٹو کرنےکی منظوری دی گئی ،سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت میں یہ اضافہ7.14 فیصد بنتا ہے، سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 1777روپے02پیسے فی ایم ایم بی ٹی یوہوجائےگی۔

سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمتوں میں4.89 فیصداضافے کی منظوری دی گئی ہے، سوئی ناردرن کے لیے یہ اضافہ 86 روپے 30 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے، سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852روپے 80 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائےگی۔

اوگرا نے فیصلہ حکومت کو بھجوادیا حکومت اس فیصلہ کو منظور یا مسترد کرسکتی ہے ،حکومتی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

>