سونے کی قیمت میں بڑااضافہ

سونے کی نئی قیمت  4لاکھ 36ہزار 562 روپے  فی تولہ ہوگئی

25 November 2025

ایک نیوز:عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگاہوگیا۔

تفصیلا ت کے مطابق سونے کی قیمت میں 7ہزار 700روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت  4لاکھ 36ہزار 562 روپے  فی تولہ ہوگئی ہے۔

10گرام سونا 6ہزار 601روپے مہنگاہونے کے بعد 3لاکھ 74ہزار 281 روپے کاہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا77ڈالرمہنگاہوکر4ہزار 142ڈالرکاہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 152روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 5ہزار 422روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔

>