ویب ڈیسک:عدالت نےیوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے روبکار جاری کر دیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔
عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کر دی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق مقدمے میں 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔