وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ،نیشنل گارڈ کے2اہلکار زخمی، افغانی حملہ آور گرفتار

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملہ آور شدید زخمی ہے

27 November 2025

ایک نیوز:وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، فائرنگ سے 2اہلکار زخمی ہو گئے۔

 ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کو فائرنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے ،وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سیکرٹری نے فائرنگ کی تصدیق کردی ،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیںتھے،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ فلوریڈا میں ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملہ آور شدید زخمی ہے،اسے قرارواقعی سزادی جائےگی، زخمی اہلکاروں اورحملہ آور کو الگ الگ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا،خدانیشنل گارڈز،افواج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو محفوظ رکھے،میں اور میراصدارتی عملہ عظیم افواج کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیرجنگ نے فائرنگ کے بعد مزید500فوجی واشنگٹن میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے،صدرٹرمپ کی ہدایت پر مزید فوجی تعینات کررہےہیں،ڈائریکٹر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 2نیشنل گارڈز پر حملہ کیاگیا اور ان کی حالت نازک ہے،امریکی میڈیا نے دونوں نیشنل گارڈز کی ہلاکت کی خبردی تھی ۔

افغان شہری کی جانب سے نیشنل گارڈزکوگولی مارنے کےواقعے پر امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری روک دیں ۔

افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کیلئےروکی گئی ہیں ،امیگریشن درخواستوں کی سکیورٹی اورجانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

 

>