ایک نیوز:چینی کی فی کلو قیمت میں پھر سے 10 روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے،ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ چکی ہے،جبکہ گزشتہ ہفتے چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 210 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبورہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر قائد میں فی کلو چینی 220 روپے میں دستیاب ہے،کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ چینی کی قیمت 216 روپے ریکارڈ کی گئی ، حیدرآباد میں چینی فی کلو 215 روپے میں دستیاب ہے ، جبکہبنوں میں شہری فی کلو چینی 212 روپے تک خریدنے پر مجبورہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں فی کلو چینی 205،سکھر میں 200 روپے میں دستیاب ہیں، اسلام آباد ،روالپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے ریکارڈ کی گئی،گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں فی کلو چینی 180 روپے میں دستیاب ہے، فیصل آباد ،سرگودھا میں 180 لاہور میں 179 روپے دستیاب ہے۔
واضح رہےکہ ملک میں چینی اوسطاً فی کلو قیمت 189 روپے 61 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے چینی کی فی کلو اوسطاً قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی۔