ویب ڈیسک:پاکستانی اداکارہ سونیا حُسین نے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق فلم دیمک نے یوریشین فلم فیسٹیول میں 35 ممالک کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا،ڈائمنڈ بٹر فلائی اوپن یوریشین فلم ایوارڈ میں سونیا حُسین نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
روس کی وزارتِ ثقافت اور روسی ثقافتی فاؤنڈیشن کے بین الاقوامی ایوارڈ میں پاکستان کا پرچم سربلند ہوگیا، سونیا حُسین کو فلم دیمک پر بہترین اداکارہ کا عالمی اعزاز مل گیا۔
یوریشین فلم فیسٹیول میں عالمی جیوری نے فلم دیمک کو سراہا، پاکستان سرِفہرست رہا۔
روس کی جانب سے سونیا حُسین کی اداکاری کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا،ہدایتکار رافع رشدی اور ٹیم دیمک کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی۔