ویب ڈیسک:ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ریمبو سے شادی نہ کروا نے پر صاحبہ نے انہیں خود کشی کی دھمکی دی تھی۔
نشو بیگم نے حال ہی میںایک انٹرویو میں بتایا کہ والدین مذہبی خیالات کےتھے، ان کے والدین نہیں چاہتے تھے کہ وہ فلم انڈسٹری میں آئے لیکن انہیں دوران تعلیم ہی شوبز میں آنے کا شوق ہوا اور میٹرک کرنے تک انہوں نے اداکاری کا آغاز کردیا تھا۔
بیٹی صاحبہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ انکی بیٹی بہت بڑی بلیک میلر ہے، انہوں نے انہیں کافی بلیک میل کیا۔
نشو بیگم کے مطابق وہ صاحبہ اور ریمبو کے عشق کے خلاف تھیں لیکن وہ انکی شادی کے خلاف نہیں تھیں، وہ چاہتی تھیں کہ بیٹی پہلے کسی مقام پر پہنچے، پھر شادی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ صاحبہ کی فرمائش پر ہی انہوں نے انہیں فلموں میں جلد کام کرنے کی اجازت دی لیکن انہوں نے کچھ فلموں کے بعد ہی ریمبو سے عشق کرلیا اور شادی کے مطالبے کرنے لگیں۔
وہ صاحبہ اور ریمبو کی شادی نہیں بلکہ عشق کے خلاف تھیں، ان سمیت کوئی بھی ماں نہیں چاہے گی کہ ان کی بیٹی عشق کرے،صاحبہ نے ریمبو سے شادی نہ کروانے پر انہیں دھمکی دی کہ وہ خودکشی کرلیں گی۔