ایک نیوز:لاہور کی ضلع کچہری میں جوا ایپس کی غیر قانونی پروموشن کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونیوا لے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےکیس پر سماعت کی، ڈکی بھائی اور انکی اہلیہ عروب جتوئی عدالت میں پیش ہوئیں،عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کرنیکا حکم دیدیا۔
عدالت نے ڈکی بھائی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت 17دسمبر تک ملتوی کرتےہو ئےملزمان کو فرد جرم کے لیے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
ڈکی بھائی کا عدالت میں کہنا تھا کہ سبحان نے میری گرفتاری سے تین ماہ قبل مجھے جوائن کیا، مینیجر سبحان ایک لاکھ روپے تنخواہ پر میرے پاس نوکری کرتاہے، اس کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
عدالت نے کہا کہ عروب جتوئی کی قبل از گرفتاری ضمانت ہو چکی ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی عروب کی ضمانت ہو چکی ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ اس مقدمہ میں کون سی درخواست دی ہے جس پر ڈکی بھائی کے وکیل نے بتایا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں، ہمارے چار کریڈٹ کارڈ اور رقم ہمارے حوالے کی جائے۔
خیال رہے کہ مذکورہ کیس میں ڈکی بھائی دو روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے تھے، ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔