ایک نیوز:ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں مہنگائی کی شرح 6.16 فیصد ریکارڈکی گئی ، جبکہ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد لگایا تھا، نومبر میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 40 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر مہنگائی کی اوسطاً شرح 5 اعشاریہ 01 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران پیاز 40 فیصد،چکن 17 فیصد تک مہنگا ہوا، انڈے 8 فیصد مچھلی 2 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی، آلو 2 اعشاریہ 67 فیصد تک مہنگے ہوئے، تازہ پھل 2.27 فیصد،گندم کی اشیاء 1.61 فیصد مہنگی ہوئیں، کوکنگ آئل 1.55 فیصد،گندم 1.12 فیصد،دودھ 1 فیصد تک مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق بجلی چارجز میں 7.11 فیصد ،ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد مہنگے ہوئے، ایک ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 1.48 فیصد تک اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 5.53 تک اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر دالیں سبزیاں اور ٹماٹر سستے بھی ہوئے، ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 53 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ، نومبر میں دال چنا 7.69 فیصد،سبزیاں 5.90 فیصد تک سستی ہوئیں، ایک ماہ میں بیسن 4.68 فیصد،دال مونگ 2 فیصد تک سستی ہوئی۔