ایک نیوز:ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
اوگرا کی جانب سے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 7 روپے 39 پیسے کا اضافہ ہوگیا،نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر ہوگئی۔
ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا،نئی قیمت 2 ہزار 466 روپے 10 پیسے پرپہنچ گئی۔
اوگراکاکہناہےکہ ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو سی پی سے منسلک ہے،امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کا بھی گیس قیمتوں سے منسلک ہے،
گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 4.93 فیصد اضافہ ہوا،ایک ماہ میں ڈالر کے اوسطاً ایکسچینج ریٹ میں 0.15 فیصد کمی ہوئی۔